پاکستان
01 جولائی ، 2014

ضرب عضب آپریشن انتہائی سوچ بچار کے بعد شروع کیا گیا،وزیر اعظم

 ضرب عضب آپریشن انتہائی سوچ بچار کے بعد شروع کیا گیا،وزیر اعظم

اسلام آباد.....وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہےکہ ضرب عضب آپریشن انتہائی سوچ بچار کے بعد شروع کیا گیا،تمام غیر ملکی اور مقامی جنگجووں کا بلا امتیاز خاتمہ کیا جائے گا۔وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد سے جاری بیان میں کہا ہےکہ آپریشن ضرب عضب کا فیصلہ انتہائی سوچ بچار کے بعد کیا گیا،اب بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے،مسلح افواج کی طرف سے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ریاست قبائلی علاقوں میں اپنی رٹ قائم کرے گی،کامیاب آپریشن کے بعد قبائلی علاقوں کی ترقی کا منصوبہ بنایاگیا ہے۔ اس سے پہلے ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ ملکی دفاع میں اہم کردارادا کرتی ہے۔

مزید خبریں :