02 جولائی ، 2014
کابل .....افغان انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے ملک میں انتخابی اصلاحات کا مطالبہ کردیا ہے۔کابل میں دیئےگئے انٹرویو میں عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ شفاف انتخابات کا ان کا مطالبہ نہ مانا گیا تو نتائج بے معنی اور بے سود ہوں گے۔عبداللہ عبداللہ نے الیکشن کمیشن اور متعلقہ اداروں پر الزام عائد کیا کہ وہ ان کے مخالف امیدوار کی مہم چلا رہے ہیں۔انہوں نے الیکشن میں اصلاحات اور شفافیت کے لیے بین الاقوامی برادری سے رابطے کا عزم بھی ظاہر کیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق افغانستان میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج آج جاری کیے جائیں گے جبکہ حتمی نتائج کا اعلان 22 جولائی کو ہوگا۔