دنیا
02 جولائی ، 2014

نیروبی:کارگو طیارہ ٹیک آف کے بعد عمارت سے ٹکراکرتباہ

نیروبی:کارگو طیارہ ٹیک آف کے بعد عمارت سے ٹکراکرتباہ

نیروبی .....کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں کارگو طیارہ ٹیک آف کے بعد عمارت سے ٹکراکرتباہ ہوگیا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق کارگوطیارہ جومو کین یاتا(Jomo Kenyatta ) انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے بعد عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوا۔ فوکر کارگوطیارے میں 4افراد سوار تھے۔ حکام نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ چاروں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

مزید خبریں :