پاکستان
13 اپریل ، 2012

امریکا پاکستان کی امداد جاری رکھنے کا خواہشمند ہے، امریکی سفیر

امریکا پاکستان کی امداد جاری رکھنے کا خواہشمند ہے، امریکی سفیر

اسلام آباد… امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہاہے کہ پاک امریکا ، تعلقات میں اتار چڑھاوٴ آتے رہے ہیں لیکن امریکا نے تعاون اور امداد کا سلسلہ نہیں روکا ۔ پاکستان میں یوایس ایڈ کے امدادی کردار کی تاریخ سے متعلق تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ امریکا ، پاکستان کی ہر شعبے میں امداد جاری رکھنے کا خواہشمند ہے، حال ہی میں سیاچن میں پیش آنے والے قدرتی سانحہ کے بعد امریکی ٹیم ، امدادی کاموں کیلئے آئی ہوئی ہے،مستقبل میں بھی پاکستان کیلئے امدادی تعاون کا کام کرتے رہیں گے، تقریب سے وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے بھی خطاب کیا اور کہاکہ ہم امداد نہیں چاہتے بلکہ خودکفالت کیلئے تعاون چاہتے ہیں، اس سے پہلے یوایس ایڈ کے منتظم ڈاکٹر راجیو شا اور وفاقی وزیر خزانہ نے تصویری نمائش کا افتتاح کیا ، یہ نمائش 17 اپریل تک جاری رہے گی۔

مزید خبریں :