04 جولائی ، 2014
کراچی......کراچی کے علاقے صدر میں پارکنگ پلازہ کے قریب ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت عبدالفتح ڈاہری کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کراچی کے علاقے پاپوش نگر کا رہائشی تھا ۔حساس اداروں نے اس کی بیوہ سے بھی پوچھ گچھ کر لی ہے ۔اس سے قبل صدرپارکنگ پلازہ کےسامنےدھماکے کے متعلق پولیس افسران کے متضاد بیانات سامنے آئے کسی نے اس کو خود کش قرار دیا تو کسی نے حادثاتی دھماکا۔