04 جولائی ، 2014
میران شاہ..........دہشت گردوں کے خلاف شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے،میران شاہ سے بارودی سرنگوں کا بہت بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران میران شاہ سےبارودی سرنگوں کا بہت بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا۔بارودی سرنگوں کا یہ ذخیرہ چار جڑے ہوئے مکانوں میں تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق میران شاہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک فوجی شہید ہوگیا ہے۔