پاکستان
13 اپریل ، 2012

پاکستان کے تحفظات دور کرکے بیچ کا راستہ نکالنا چاہتے ہیں، امریکا

پاکستان کے تحفظات دور کرکے بیچ کا راستہ نکالنا چاہتے ہیں، امریکا

واشنگٹن … امریکا نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پر بات چیت ہورہی ہے، پاکستان کے تحفظات دور کرکے بیچ کا راستہ نکالنا چاہتے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی معاملات پر تعاون جاری ہے، قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پر پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے۔ امریکی ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تحفظات دور کرکے بیچ کا راستہ نکالنا چاہتے ہیں۔ ایک صحافی کے سوال کیا ڈرون حملے کے بارے میں پاک امریکا حکام کی بات ہوگی پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جواب دینے سے گریز کیا گیا۔ دوسری جانب امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے شاہ رخ خان سے امریکی ایئرپورٹ پر 2 گھنٹے پوچھ گچھ کے واقعے پر کہا ہے کہ بھارتی اداکار کو تکلیف پر انہیں افسوس ہے، شاہ رخ خان کے کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اس حوالے سے بھارتی حکومت نے اپنی تشویش سے آگاہ کیا تھا۔

مزید خبریں :