10 جولائی ، 2014
نئی دہلی..........بھارتی فلموں میں اکثر دادی اماں کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ زہرا سہگل ایک سو دو سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔زہرہ سہگل نے 1935میں فلمی کرئیر کا آغاز کیا تھا، ’’چینی کم‘‘ اور ’’سانوریا‘‘ جیسی فلموں میں ان کے کام نے نئی نسل کے بھی دل جیتے۔وہ کچھ عرصے سے بیمار تھیں اور آج نئی دہلی کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئیں۔