13 اپریل ، 2012
اسلام آباد … ملک کے بیشتر علاقوں میں بادلوں کی لپیٹ میں ہیں، اگلے 24 گھنٹوں میں بعض علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ سیاچن میں ہفتے کے ر وز سے برف باری کا سلسلہ تھمنے کا امکان ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں میں پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، سکھر ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ڈی آئی خان، کوہاٹ، بنوں، مالاکنڈ ڈویژن، سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن میں چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سیاچن میں مطلع ابر آلود ہے اور برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ دوسری جانب میرپور خاص اور نوابشاہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین مقامات رہے۔ کراچی میں 33، لاہور 31، اسلام آباد میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ، پشاور 28 ، کوئٹہ 27 اور مری میں زیادہ سے زیادہ 16 ڈگری رہا۔