13 اپریل ، 2012
اسلام آباد … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بلوچستان کے شہروں چاغی، نوشکی اور خضدار میں پاسپورٹ آفسز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رحمان ملک سے وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز سردار عمر گورگیج اور دیگر سیاسی رہنماوٴں نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے اس موقع پر بلوچستان کے آئی جی پولیس اور آئی ایف سی کو ہدایت کی کہ آر سی ڈی شاہراہ اور دیگر علاقوں میں اغواء برائے تاوان سمیت باقی جرائم کاخاتمہ کیا جائے۔ رحمان ملک نے ایک بار پھر اپیل کی کہ بلوچستان کے پہاڑوں پر موجود نوجوان نیچے آجائیں اور ملکی ترقی میں کردار ادا کریں۔ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں امن و امان بہتر بنانے کیلئے اہم اقدامات کیے گئے ہیں اور گلگت میں کرفیو نرم کرنے کا فیصلہ حالات بہتر ہونے پر کیا جائے گا۔