13 اپریل ، 2012
اسلام آباد … وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سابق وفاقی سیکریٹری سعید احمد خان کو چیئرمین اوگرا مقرر کردیاہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سابق وفاقی سیکریٹری سعید احمد خان کو چیئرمین اوگرا تعینات کردیا ہے۔ سعید احمد خان اس سے قبل شماریات اور دیگر وزارتوں میں وفاقی سیکریٹری اور چیئرمین ٹی سی پی کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔