11 جولائی ، 2014
لندن ......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نےکہا ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنوں کابلاجوازقتل،اغوا،تشدد،ماورائےعدالت قتل اورپےدرپےگرفتاریاں ہورہی ہیں،اس صورتحال پرآرمی چیف کےنام خط تحریرکررہاہوں،لسانی بنیادوں پراردوبولنےوالوں کونشانہ بنایاجارہاہے،کراچی میں جاری موجودہ آپریشن میں رینجرز کے ہاتھوں لسانی بنیاد پر اردو بولنے والے معصوم کارکنوں کاجو بلاجوازقتل، اغواء ، تشدد، ماورائے عدالت قتل اور پے درپے گرفتاریاںہورہی ہیں ۔اپنے خط میں الطاف حسین نے ملک کے تمام ایڈیٹرز سے اپیل کی ہے کہ میں آپ کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ؐ کی قسم دیکر اپیل کرتا ہوں کہ اسے زیادہ سے زیادہ کوریج دیکر اپنا اخلاقی ، انسانی اور اسلامی فریضہ پورا کریں ۔ میںیہ تفصیلات کسی ٹیلی ویژن پربھی دے سکتا تھالیکن ایسی صورت میں وہ ٹارگٹ بن جاتا لہٰذا میں پرنٹ، الیکٹرانک میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ کو خط کے ذریعہآرمی چیف کے نام کھلا خط لکھنے پر مجبور ہوکر انہیں خط نمبر 1 میں معلومات فراہم کررہا ہوں جس کے بعد میں خط نمبر 2، 3 ،4 اور5 وغیرہ میں ایک ایک واقعہ کی اطلاع دیتا رہوں گاکیونکہ نیچے کے جتنے متعلقہ عسکری ذرائع ہیں ان سب کے دروازے میں اورمیرے ساتھی کھٹکھٹاچکے ہیں مگر مایوسی کے سوا کچھ نہ ملا لہٰذا آپ کو آگاہ کرنا ضروری تھا سو وہ میں کررہا ہوں۔