11 جولائی ، 2014
کراچی........اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے تحت مرکزی احتجاج کراچی میں نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ کے باہر کیا گیا جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کے خلاف سخت رد عمل کا اظہار کیا۔احتجاجی مظاہرے میں جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی سمیت، مسلم لیگن کے اظہر علی ہمدانی، عوامی مسلم لیگ کے محفوظ یار خان اور فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے صابر کربلائی اور دیگر نے خطاب کیا۔دریں اثنافلسطین فائونڈیشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مغربی اور بالخصوص اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں ۔