11 جولائی ، 2014
لندن........ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائز ڈاکٹر سیلم دانش اورجوائنٹ انچارچ سہیل خانزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان انتہا پسند دہشت گرد وں کی جانب سے ملک کے کونے کونے میںدہشت گردی کے واقعا ت کی وجہ سے انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے جبکہ اس برے او رکڑے وقت میں الطاف حسین نے پاک افواج سے اظہار یکجہتی ریلی کا انعقاد کر کے نہ صرف فوج کے افسران وجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے بلکہ اس عمل سے ثابت کر دیا ہے کہ ایم کیوایم مشکل اور کڑے وقت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایم کیوایم برمنگھم اور بریڈ فورڈ یونٹس کے زیر اہتمام علیحدہ علیحد ہ افطار پارٹی سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ افطار پارٹی میں ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین، یونٹس کے ذمہ داران وکارکنان اور ان علاقوں میں مقیم پاکستانیوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں نظم و ضبط کے تقاضو ں پر اگر کوئی جماعت پورا اترتی ہے تو وہ ایم کیوایم ہے جس نے ماہ رمضان میں ایک تاریخی اجتماع منعقد کیا جس میں لاکھوں افراد نے بیک وقت انتہائی نظم وضبط کے ساتھ روزہ افطار کیا، اس طرح ایم کیوایم نے اپنے ہی ماضی کے ریکارڈ ز کو توڑ کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کی بقاء و سلامتی ،ترقی ،خوشحالی ، اور ملک سے جاگیر دارانہ ،وڈیرانہ او رمورثی نظام کے خاتمہ کیلئے ایک انقلا ب کی ضرورت ہے جس کے لئے عوام کو ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد ہونا ہوگا اور الطاف حسین کے ہاتھوں کو مضبوطی سے تھام کر حق پرستانہ جدوجہد میںشامل ہونا ہوگا ۔ انہوںنے کہا ایم کیوایم ملک سے فرسودہ نظام کے خاتمہ اور غریب متوسط طبقہ کی حکمرانی چاہتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس نے غریب ومتوسطہ طبقہ سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو عام انتخابا ت میں کامیاب کروا کر ایونوں میں بھیجا جو ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے اپنا بھر پور کر دار ادا کر رہے ہیں ۔افطارپارٹی سے ایم کیوایم برطانیہ کی آرکنائزنگ کمیٹی کے راکین ہاشم اعظم ،سہیل زیدی، منظور احمد اورمحمد شفیق نے بھی خطاب کیا ۔