کھیل
12 جولائی ، 2014

جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 82رنز سے شکست دیکر سیریز جیت لی

جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 82رنز سے شکست دیکر سیریز جیت لی

ہمبن ٹوٹا......سری لنکا اور جنو بی افریقہ کے درمیا ن جاری تین میچوں پرمشتمل ون ڈے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں پروٹیز نے سری لنکنز کو 82رنز سے شکست دیکرتاریخ میں پہلی بارمیزبان ٹیم کیخلاف ان کے ہوم گراؤنڈ میںون ڈے سیریز جیت لی ہے۔ ہمبن ٹوٹا کے شہر مہیندا راجاپاکسےاسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پروٹیز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تواوپنرز ہاشم آملہ اور کوئنٹن ڈی کوک نے 118رنز کی شراکت نے ایک بڑے اسکور کی بنیاد ڈالی اور5 وکٹوں کے نقصان پر 340رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کردیا۔ ابراہم ڈیولیئرزاور کوئنٹن ڈی کوک نےشاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیااور سنچریاں اسکور کیں۔ کوئنٹن ڈیکوک 12چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 128رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہےاور ساتھ ہی ابراہم ڈیولیئرزنےبھی108رنز کی اننگر کھیلی جو انہوں 71 گیندوں پر 11چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے بنائے۔ہدف کے تعاقب میں سری لنکاکے اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور شروع کے 10اوورز میں 100رنز کی مضبوط شراکت بنادی تاہم یکے بعددیگرے وکٹیں گرتی رہیں اور پوری ٹیم 257رنز پر آئوٹ ہوگئی۔سری لنکا کی جانب سے کپتان اینجلو میتھیوز 58رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ابراہم ڈیولیئرزمین آف دی میچ قرار پائے جبکہ مین آف دی سیریز کے ایوارڈسے ہاشم آملہ کو نوازا گیا۔یاد رہے کہ 3میچوں کی سیریز 1-1سے برابر تھی جس میں سے پہلا جنوبی افریقہ اور دوسرا سری لنکا نے جیتا تھا۔

مزید خبریں :