13 جولائی ، 2014
ریوڈی جینرو.........ورلڈ کپ فٹبال کی اختتامی تقریب یہاں اتوار کی شام منعقد ہوئی اس موقع پر میرا کانا اسٹیڈیم میں موجود 75 ہزار شائقین موجود تھے جبکہ دنیا بھر میں ٹیلی ویژن ناظرین نے یہ تقریب براہ راست دیکھی۔کولمبیا کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے اس موقع پر پرفارم کیا اور دھوم مچادیا،اس پرفارمنس کو وہاں موجود لوگوں نے بہت پسند کیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل چار برس جنوبی افریقہ میں بھی انکا گایا ہوا وکا وکا بہت مشہور ہوا تھا۔