دنیا
15 جولائی ، 2014

رحمان ملک کی پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر سے ملاقات

رحمان ملک کی پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر سے ملاقات

پیرس.....رضا چوہدری..... پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور اورسیز پاکستان پیپلزپارٹی تنظیموں کے انچارج رحمان ملک سے پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے صدڈاکٹرر ارشاد علی کمبوہ کی اہم ملاقات پارٹی امور پرگفتگو رحمان ملک نے ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ کو بطور پارٹی صدر فرانس کام جاری رکھنے کے علاوہ یورپی ممالک میں پارٹی تنظیموں کو منظم اور فعال کرنے کی ذمہ داری سونپتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ یورپی ممالک میں پارٹی تنظیموں کو منظم اور فعال بنانے کیلئے اپنی تجاویز تیار کریں اور پارٹی امور میں بے جامداخلت کرکے پارٹی کو نقصان پہچانے والوں کی نشاندہی بھی کریں۔ رحمان ملک نے کہا کہ جعلسازی میں ملوث لوگوں کو پارٹی سے دور رکھا جائے۔ ڈاکٹر ارشادعلی کمبوہ نے بعض عناصر کی طرف اپنے آپ کو پارٹی عہدیدار ظاہر کرنے کے متعلق شکایت کی تو رحمان ملک نے کہ ایسے عناصر کو بے نقاب کریں جو خوساختہ طور پارٹی کا عہدیدارہونے کے دعوے دار ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پارٹی ڈسپلن کے خلاف ہے اس کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں کہا کہ وہ جلد ہی ماہ رمضان کے بعد فرانس سمیت دیگر یورپی ممالک کا دورہ کریں گے۔

مزید خبریں :