پاکستان
15 جولائی ، 2014

کرک نقل مکانی کرنیوالوںکی رجسٹریشن کی جائے :مولانا عبدالحئی

بنوں .......اجمل قمر .......جمعیت علماء اسلام (س)شمالی وزیرستان کے امیر مولانا عبدالحئی حقانی نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہے، حکومت کرک نقل مکانی کرنے والے 400خاندانوں کی رجسٹریشن اور امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی بنوں کے دفتر میں متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر مولانا نقیب اللہ حقانی اور مولانا محمد نعیم حقانی بھی موجود تھے۔ شمالی وزیرستان کے امیر مولانا عبدالحئی حقانی نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے غیور قبائلی عوام انتہائی مشکلات سے دور چار ہیں اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک امتحان سے گزر رہے ہیں لیکن جمعیت علمائے اسلام اس مشکل وقت میں شمالی وزیرستان کے متاثرہ بھائیوں، بہنوں اور مائوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن مدد کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کی تقریبا ً 400خاندان ضلع کرک نقل مکانی کر چکے ہیں لیکن یہ خاندان تمام تر حکومتی امداد سے محروم ہیں، حکومت ان متاثرین کی فوری رجسٹریشن اور ان کے فوڈ پوائنٹس قائم کرے۔ اس موقع پر متاثرین میں دو ٹرک ادویات اور خوراک کا امدادی سامان تقسیم کیا گیا اور یقین دہانی کرائی گئی کہ ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

مزید خبریں :