14 اپریل ، 2012
ممبئی …بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے پہلے آڈیو البم کی ریکارڈنگ کیلئے 35روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوگئیں۔ اطلاعات کے مطابق پریانکا کے امریکا میں طویل قیام کا مقصد گانے کی ریکارڈنگ سے قبل خود کو اسٹوڈیو اور تکنیکی امور سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ پریانکا نے بتایا کہ وہ ریکارڈنگ سے قبل امریکی مارکیٹ کا سروے بھی کریں گی تاکہ وہ اپنی البم کی لانچ کے لئے مناسب وقت کا تعین کرسکیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ امریکا میں قیام کے دوران گلوکارہ کیٹی پیری سے بھی ملاقات کریں گی۔