16 جولائی ، 2014
شکاگو ........ایم کیو ایم امریکہ کا 18 واں سالانہ کنونشن 22 تا 24 اگست واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہو گا،جس میںامریکہ کے 18 شہروں سے ایم کیو ایم کے ذمہ داران، کارکنان اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران شریک ہوں گے جبکہ ہمدردوں کے ساتھ پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔دریں اثناکنونشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ آرگنائزرز محمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی سمیت سینٹرل کمیٹی کے اراکین وسیم زیدی، ثاقب محی الدین، توصیف خان، اسد صدیقی، وکیل جمالی، گل محمد، محمد ظہیر، علی حسن اور عامر قاضی نے شرکت کی۔ کمیٹی نےاس کنونشن کو الطاف حسین ،دی رائٹ مین کے عنوان سے منعقد کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا،جبکہ اس موقع پر تحریکی مجلے کے اجرا کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ اراکین سینٹرل کمیٹی کے زیر نگرانی مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں۔ سینٹرل کمیٹی نے چیپٹر انچارجز کو ہدایت کی کہ وہ اس کنونشن کی کامیابی کے لئے اپنے تما م ذرایع بروئے کار لائیں اور پاکستانیوں کو کنونشن میں شرکت کے لئے دعوت نامے ارسال کریں ۔