14 اپریل ، 2012
ملتان… صدر پاکستان آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر آج ملتان پنہچ گئے ہیں۔صدر زرداری آج خصوصی طیارے پر ملتان ائیر پورٹ پہنچے اس موقع پر ائیر پورٹ سمیت شہر راستوں پر سیکورٹی انتہائی سخت رکھی گئی جن راستوں پر سے صدر پاکستان کا گزر ہونا تھا۔ صدر پاکستان دو روز تک ملتان میں غوث الاعظم روڈ پر واقع وزیراعظم ہاوٴس میں قیام کریں گے اس دوران صدر رزداری مختلف وفود سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ ان کی وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات اتوار کے روز ہو گی۔