Time 28 فروری ، 2025
جرائم

سوات سیدو شریف میں اسپتال کے قریب فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

سوات  سیدو شریف میں سینٹرل اسپتال کے قریب فائرنگ میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

ضلعی پولیس آفیسر سوات ناصر محمود کے مطابق ملزم نے پہلے مسجد میں فائرنگ کی اور پھر قریبی اسپتال کے جانب بھاگ کر وہاں بھی فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او نے بتایاکہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا۔  

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ اس کارروائی میں کسی دہشت گردی کے عنصر کے شواہد نہیں ملے ہیں، ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ملزم نے چند روز قبل اپنی بہن کو بھی قتل کیا تھا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :