پاکستان
14 اپریل ، 2012

سوات کے قریب ٹریفک حادثہ،2بچے جاں بحق

سوات … سوات کے علاقے مٹہ کے قریب نکاح کیلئے جانے والے خاندان کی پک اپ گاڑی کھائی میں گرنے سے 2بچے جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل مٹی میں بالا سور سے ڈیٹ پانئی جانے والی پک اپ گاڑی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں سوار 2بچے حضرت نبی اور رخسانہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔بدقسمت خاندان نکاح کی تقریب میں شرکت کے لئے جارہا تھا۔ زخمیوں کو مٹہ اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

مزید خبریں :