پاکستان
17 جولائی ، 2014

عوامی اتحاد سے ہیملکی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکتاہے، رابطہ کمیٹی

عوامی اتحاد سے ہیملکی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکتاہے، رابطہ کمیٹی

کراچی......متحد ہ قو می موومنٹ کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے بابر کت ماہ کی مناسبت سے شہر کے مختلف مقاما ت پر افطار ڈنر ز کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے ۔ اس سلسلے میں گلستا ن جوہر ، محمود آباد اور نیو کراچی سیکٹر کے تحت افطا رپارٹیز اور ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں اراکین رابطہ کمیٹی عادل صدیقی ، سیف یار خان اور عبد الحسیب نے شرکت کی اور خطاب کیا ۔ اس موقع پر سندھ اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن ، وزیر صنعت و تجارت عبد الرؤف صدیقی،اراکین اسمبلی ارتضیٰ فاروقی ، علی رضا عابدی،عبد الوسیم،اقبال محموداور مزمل قریشی ، مختلف سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ داران ،کارکنان اور حق پرست عوام نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مختلف مقامات پر افطار ڈنرز سے خطا ب کرتے ہوئے اراکین رابطہ کمیٹی نے کہا کہ الطاف حسین نے ہمیشہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے فرو غ کا درس دیا ہے اور ملک سے مذہب کے نام پر انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے کوششیں کی ہیںیہی وجہ ہے کہ ایم کیو ایم میںملک کے تمام مسالک ، مذاہب اور عقائد سے تعلق رکھنے والے افراد کی اکثریت موجود ہے جو آپس میں یکجہتی کے ساتھ رہتے ہیں اور ملک بھر کے عوام کی مدد کے لئے ہر گھڑی کوشاں ہیں ، عوام اپنے اتحاد سے ہی ان چیلنجز سے نمٹ سکتے ہیں لہٰذا ملک میں بسنے والے تمام افرا د کو چاہئے کہ تمام ترنظریاتی اختلا فات کو پس پشت ڈال کر پاکستا ن کی بقاء اور سلامتی کی خاطر یکجا ہوں اور ملک دشمنوں کو بتادیں کے ایک ایک پاکستانی متحد ہے ۔ علاوہ ازیں ہتمام سندھ سوشل سیکورٹی اسپتال کوٹری سٹی لا ن میں کوٹری سٹی و سائٹ کوٹری کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے اعزاز میں افطا ر ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الطا ف حسین نے کراچی کی ایک جامعہ سے حق پرستی کی جدو جہد کا آغاز کیا تھا جو اندرون سندھ سمیت آج ملک کے کونے کونے میں پھیل چکی ہے اور الطاف حسین کے چاہنے والے ملک بھر میں بلا امتیاز انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں،عوام جوق در جوق حق پرستی کی جدو جہد کا حصہ بن رہے ہیں وہ دن دور نہیں جب پورے پاکستان میں حق پرستی کا پرچم لہرائے گا اور غریب و مظلوم عوام کا انقلاب آ ئے گا۔ اس موقع پر جاوید کاظمی، عمر قریشی ،رکن اسمبلی سیدوسیم حسین،زونل انچارج ایوب خان اور عوام وکارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوںمیںطویل دورانیہ لوڈشیڈنگ خصوصاًسحری اورافطاری کے دوران غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شدیدالفاظ میںمذمت کی اوراسے کراچی کے عوام پر سراسرظلم قراردیاہے۔ایک بیان میںرابطہ کمیٹی نے کہاکہ کے الیکٹرک کی جانب سے مسلسل دعویٰ کیے جارہے تھے کہ ماہ رمضان المبارک میںخصوصاًسحری اورافطاری کے دوران کسی صورت لوڈشیڈنگ نہیںکی جائیگی تاہم کے الیکٹرک کے تمام تردعوئوںکے باوجودکراچی کے مختلف علاقوںمیںسحری افطاری کے دوران لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جارہی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی کے شہری مہنگی ترین بجلی استعمال کررہے ہیںجوباقاعدگی سے ہرماہ بھاری مالیت کے بجلی کے اضافی بل بھی جمع کررہے ہیںایسے میںانہیںسحری اورافطاری کے دوران طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے عذاب میںمبتلاکرناسراسرظلم ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ سحری اورافطاری کے دوران غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کانوٹس لیاجائے اورکے الیکٹرک کوکراچی کے شہریوںپرلوڈشیڈنگ کے عذاب سے بازرکھاجائے۔دریں اثنارابطہ کمیٹی نے ماہرتعلیم واعلیٰ ثانوی بورڈکراچی کے چیئرمین پروفیسرانواراحمدزئی کی اہلیہ اورممتازماہرتعلیم پروفیسرنسیم نگہت سیماکے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کواپنی جواررحمت میںاعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے۔(آمین)






















مزید خبریں :