14 اپریل ، 2012
جامشورو … جام شورو تھرمل پاور ہاوٴس کے یونٹ نمبر ایک میں لگنے والی آگ پر 3گھنٹے بعد قاپو پالیا گیا، تاہم آگ بجھانے کے دوران ایک فائر فائٹر دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔ جام شورو تھرمل پاور ہاوٴس کے یونٹ نمبر ایک میں اچانک آگ لگ گئی، جس پر قابو پانے کیلئے حیدرآباد سے بھی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کی گئیں۔ فائر بریگیڈ کی 8 سے 10 گاڑیوں نے 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم ایک فائر فائٹر اللہ ڈنو دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر تھرمل پاور عبدالمالک میمن نے بتایا کہ آگ لگنے کے وقت جاپانی یونٹ ایک ماہ سے مرمت کیلئے بند تھا۔ آگ کیسے لگی اور کتنا نقصان ہوا ہے اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔