انٹرٹینمنٹ
18 جولائی ، 2014

جیو کہانی پر آج سے دیکھیے ڈراموں کی نئی اقساط

جیو کہانی پر آج سے دیکھیے ڈراموں کی نئی اقساط

کراچی.......میرا سلطان، ڈولی ارمانوں کی اور بہت کچھ اور جیو کہانی پر آج سے دیکھئے ان سب ڈراموں کی نئی اقساط۔جمعہ 18جولائی سے جیو کہانی کی جانب سے نئی اقساط کی نشریات میں شامل ہے سلطنت عثمانیہ کے سب سے طاقتور سلطان سلیمان کی یہ داستان وجمال۔ پلاٹ، کردار، کہانی، مکالمے اور پروڈکشن ہر لہاظ سے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنےوالے ترک سوپ میرا سلطان کی نئی قسطیں نشر کی جائیں گی۔ جمعہ سے اتور ہر روز رات نو بجے۔ہر جمے سے اتور رات آٹھ بجے دکھایا جانے والا سوپ ڈولی ارمانوں کی نئی قسطوں کی نشریات کے اس سلسلے میں شامل ہےجبکہ 21جولائی سے جیو کہانی کے ناظرین دیکھ سکیں گے ہر پیر سے جمعرات 7بجکر 30منٹ پر نشر کئے جانے والے سوپ گھر ایک جنت ہے کی نئی اقساط پیش کی جائیں گی۔پیر سے جمعرات نشر کئے جانے والے ٹرکش سوپ عفت کے تازہ ترین ایپسوڈ کی نشریات ناظرین دیکھ سکیں گے کہ 21جولائی رات نو بجے صر ف جیو کہانی پر۔

مزید خبریں :