پاکستان
18 جولائی ، 2014

ایم کیوایم ملک میں حقیقی جمہوریت کے لیے جدوجہد کررہی ہے، خالد مقبول

  ایم کیوایم ملک میں حقیقی جمہوریت کے لیے جدوجہد کررہی ہے، خالد مقبول

حیدرآباد......پاکستان میں ایسی جمہوریت قائم ہے جو صرف چند خاندانوں کیلئے ہیںاور ایم کیوایم ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کی جدوجہد کررہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کنوئنر متحدہ قو می موومنٹ رابطہ کمیٹی و ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے زیر اہتمام الطاف حسین کی جانب سے حیدرآباد کے معززین شہر کے اعزازمیںمنعقدہ دعوت افطارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میںایم پی اے اشفاق منگی ، سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی و اراکین ،متحدہ قو می موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی،حق پرست ایم این اے سیدوسیم حسین، حق پرست ایم پی ایز حیدر آباد زبیر احمد خان ،صابر حسین قائم خانی ،راشد خلجی ،دلاور قریشی ،عائشہ آفتاب ،رعنا انصار ،اور مختلف شعبہ ہائے ز ندگی سے تعلق والے اور مختلف سیاسی و مذہبی شخصیت سمیت معززین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نےمزید کہا کہ انقلاب کسی فساد یا خون خرابہ کا نام نہیں انقلاب تبدیلی کا نام ہے اورالطاف حسین نے ملک کے اعلی ایوانوں میں غریب و متوسط طبقہ پڑھے لکھے نوجوانوں بھیجے کرکے تبدیلی کا آغاز کردیا تھا ،حقیقی جمہوریت سے ہی عوام کے مسائل کا خاتمہ کرسکتی ہے اور ایسی جمہوریت جو اقتدار عام آدمی کو دینے سے قاصر ہو وہ جمہوریت نہیں ہوتی ، الطاف حسین ملک میں حقیقی جمہوریت اور عوام کا اقتدار دیکھنا چاہتے ہیں ۔ رکن رابطہ کمیٹی و ایم پی اے اشفاق منگی نےکہا کہ انقلاب کی باتیں سب کرتے ہیں لیکن عوامی انقلاب بر پاہ کرنے والی شخصیت الطاف حسین کی ہے ،وہ واحد لیڈر ہیں جنھوں نے خالصتا انسانی ہمدردی قومی جذبے کے تحت ملک کی ترقی اور عوام کی خدمت کرنے میں مصروف عمل ہیں۔زونل انچارج نوید شمسی نے کہا کہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم نے ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہرممکن کردار ادا کیا اور آج بھی الطاف حسین کا ملک کے تمام سیاسی اکابرین سے یہی کہہ رہے ہیںکہ وہ ملک کو درپیش حالات اور بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر اپنے اپنے اختلافات کو فراموش کرکے ملک کو ان حالات سے نکالنے کیلئے مل جل کر کام کریں۔تقریب میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی حیدرآباد سید وسیم حسین ،راشد خلجی ،دلاور قریشی ،صابر قائمخانی ،زبیر احمد خان ،رعنا انصار ،عائشہ آفتاب ، سمیت معززین شہر ،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں ،چیمبر آف کامرس ،تاجرانجمنوں کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب میں ڈاکٹر عابدہ نور ملکانی ،ڈاکٹر رئیس پرویز ، پی پی حیدرآباد کے زاہد بھر گڑی ،امان اﷲ سیال ،فیاض شاہ ،سید کمال شاہ،قاضی پاشا،اظہر سیال ،رجب علی،مسلم لیگ (ق) کے رہنماچوہدری مظہر ، ٹرانسپورٹر یونین کے صدر اسلم دیسوالی ،مسلم لیگ (ن) کی راحیلہ گل مگسی ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعلی حیدرآباد قمرشیخ ، اسلم کندن ، حاجی یعقوب ،ضیاء الدین ،مسعود بیگ ،ضیاء مسعود جعفری ، حاجی گل دیاس ، علی محمد گھانگھرا ، ہائی کورٹ بار کے جگدیش موٹلانی ، ایاز تنیو، چوہدری نظام آرائیں سمیت دیگرڈاکٹرز ،انجینئر زاور تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام نے بڑی تعداد میں نے شرکت کی۔



مزید خبریں :