پاکستان
14 اپریل ، 2012

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مشق

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مشق

کراچی … کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مشق کی گئی، جس میں حادثے سے دوچار طیارے کے مسافروں کو ریسکیو کیا گیا۔ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران علامتی طور پر طیارے میں آگ لگی، آگ بجھانے اور مسافروں کو بچانے کیلئے سب سے پہلے فائر فائٹرز نے کارروائی کی۔ مشق کے دوران طیارے کو حادثہ پیش آنے کی صورت میں ایئرپورٹس پر موجود آلات، فائر فائٹرز اور طبی عملے کی صلاحیتوں کو جانچا گیا۔مشق میں سول ایوی ایشن اتھارٹی، ایئرلائنز، اے ایس یف، سرکاری اسپتالوں اور دیگر متعلقہ اداروں نے شرکت کی۔ شہری ہوا بازی کی بین الاقوامی تنظیم اکاوٴ کی ہدایت پر ہر 2 سال بعد ہونے والی اس مشق کا مقصد طیارے کو حادثے کی صورت میں متعلقہ اداروں کی کارکردگی اور باہمی رابطوں کے معیار کو جانچا ہے۔

مزید خبریں :