پاکستان
19 جولائی ، 2014

رمضان المبارک کا آخری عشرہ ،لاکھوں افراد اعتکاف میں بیٹھ گئے

رمضان المبارک کا آخری عشرہ ،لاکھوں افراد اعتکاف میں بیٹھ گئے

کراچی........رمضان المبارک کا آخری عشرہ آج سے شروع ہو گا، ملک بھرمیں بڑی تعداد میں لوگ اعتکاف میں بیٹھ گئے۔ مساجد میں خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے۔رمضان المبارک کے تیسرے عشرےمیں لیلتہ القدر کی تلاش میں ہزاروں مسلمان آج اعتکاف کررہے ہیں۔ اعتکاف کے لئے لوگ نماز عصر سے قبل مساجد میں پہنچ گئے۔ کراچی میں میمن مسجدبولٹن مارکٹ ، جامعہ بنوریہ گرومندر، مکی مسجد گارڈن روڈ، فیضانِ مدینہ عسکری پارک، جامع مسجد گلزار حبیب سولجربازار، جامع مسجد فاروق اعظم نارتھ ناظم آباد، مسجد صدیق اکبرناگن چورنگی، بیت المکرم گلشن اقبال، جامع مسجد رضوان فیڈرل بی ایریا، جامع مسجد ثمن آباد، جامع مسجد الہدیٰ نارتھ کراچی، جامعمسجد طوبیٰ ڈیفنس، جامعہ احتشامیہ ،جامع مسجد منورہ جیکب لائنز، جامع مسجد دارالعلوم کورنگی، جامع مسجدباب الرحمت اور جامع مسجد دیار حبیب گلشن حدید سمیت شہر بھی کی چھوٹی بڑی تمام مساجدمیں معتکفین اعتکاف کیلئے بیٹھ گئے ہیں۔اسلام آباد کی فیصل مسجد سمیت شہر بھی کی دیگر مساجد میں بھی معتکفین اعتکاف میں بیٹھ گئے ہیں۔لاہور کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں بھی معتکفین بڑی تعداد میں اعتکاف میں بیٹھے ہیں۔ ہزاروں مسلمان آج شہر کی مساجد میں اعتکاف کر رہے ہیں۔ لاہور میں سب سے بڑا اجتماع داتا دربار مسجد میں ہو رہا ہے۔ داتا دربار میں معتکفین کے لئے دو ہال مخصوص کئے گئے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہزاروں درخواستیں آئیں جن میں سے تین ہزار کو منتخب کیا گیا۔شہریوں کا کہنا تھا کہنا تھاکہ وہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے یہاں آئے ہیں۔ اعتکاف کے ذریعے انہیں روحانی سکون بھی ملتا ہے،اعتکاف کرنے والے افراد کے لئے سحر اور افطار کا بندوبست داتا دربار انتظامیہ کی جانب سے کیا جائے گا۔ملک بھر کے دیگر شہروں اور دیہات کی مساجد میں لاکھوں افراد اعتکاف میں بیٹھ گئے ہیں۔ اعتکاف رمضان المبارک کے آخری روز تک جاری رہے گا اور عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے بعد اختتام پذیر ہوگا۔

مزید خبریں :