21 جولائی ، 2014
لندن......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے میر پور آزاد کشمیر میں ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں 11افراد کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے حادثہ میں ہلاک ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا کرے ۔ (آمین)۔دریں اثناایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے سینئر سیاستدان اور سابق مزدور رہنما مختار رانا کے انتقال پر گہرے دکھ اورفسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ (آمین)۔علاوہ ازیں رابطہ کمیٹی نے میر پور خاص زون، سیکٹر "D" یونٹ 08/Cکے یونٹ ممبر ابرار حسین کی ہمشیرہ عشرت ، میرپور خاص زون، سیکٹر "D" یونٹ دولت پور Bکے انچارج محمد ذوالفقار کے بھائی محمد سلطان اور لاڑکانہ زون کے کارکن برکت علی ابڑوکی والدہ ممتاز خاتون کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو اس صدمے کوبرداشت کرنے کی ہمت اور صبر جمیل عطا کرے۔ آمین