پاکستان
22 جولائی ، 2014

عید پر ملازمین کوپیشگی تنخواہ اوربونس نہ دینا ناانصافی ہے،رابطہ کمیٹی

عید پر ملازمین کوپیشگی تنخواہ اوربونس نہ دینا ناانصافی  ہے،رابطہ کمیٹی

کراچی.....متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وفاقی وصوبائی حکومت کی واضح ہدایت کے باوجودسندھ کے متعددسرکاری ونیم سرکاری اورنجی اداروںمیںمتعصب انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کوعیدالفطرسے قبل ایڈوانس تنخواہوںاورعیدبونس کی عدم فراہمی پرگہری تشویش اورشدیدردعمل کااظہارکیاہے اوراس عمل کو ملازمین کی حق تلفی اوران کے ساتھ سراسرظلم وزیادتی قراردیاہے ۔ ایک بیان میںرابطہ کمیٹی نے کہاکہ سرکاری ونجی اداروںمیں انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کو پیشگی تنخواہوںاوربونس کی عدم ادائیگی کےباعث ملازمین میںشدیدبے چینی پائی جارہی ہے جس کے باعث انہیںعیدالفطرکی تیاریوں میں شدید مشکلات وپریشانیوںکاسامناکرناپڑرہاہے اوران کی خوشیاںماندپڑتی نظرآرہی ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک میںتیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب ملازمین کی پہلے ہی کمرتوڑرکھی ہے اوروہ کسمپرسی کی کربناک زندگی گذارنے پرمجبورہیںجبکہ مہنگائی کے اس دورمیںانہیںبونس اورپیشگی تنخواہوںسے محروم رکھنا سراسرظلم ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ وفاقی وصوبائی حکومت کی واضح ہدایت اور سرکاری ملازمین کوعیدالفطرسے قبل تنخواہوںکی فراہمی کے لئے فنڈزجاری کرنے کے باوجود بعض سرکاری ونجی ادارے ملازمین کو تنخواہوںاوربونس سے محروم رکھنے کے لئے سازشی ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیںجوملازمین کے ساتھ سراسرناانصافی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اوروزیراعلیٰ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ عیدالفطرسے قبل سرکاری ونیم سرکاری اورنجی اداروںمیںانتظامیہ کی جانب سے ملازمین کے ساتھ متعصبانہ روئیے کانوٹس لیتے ہوئے ملازمین کوپیشگی تنخواہوں اور عیدبونس کی فراہمی یقینی بنائیں۔دریں اثناایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رکن اسمبلی خرم گلفام کے شدید علالت کے باعث انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے خرم گلفام مرحوم کے اہل خانہ اور پارٹی کارکنان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرکے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے ۔

مزید خبریں :