دنیا
27 جولائی ، 2014

ڈیلس :کاکس کے چیئرمین فیاض حسن علالت کے باعث اسپتال میں داخل

ڈیلس :کاکس کے چیئرمین فیاض حسن علالت کے باعث اسپتال میں داخل

ڈیلس ......راجہ زاہد اختر خانزادہ/ نمائندہ خصوصی......ڈیموکریٹک پارٹی امریکامیں امریکن مسلم ڈیموکریٹک کاکس کے چیئرمین اور معروف کمیونٹی رہنما سید فیاض حسن کو اچانک علالت کے باعث مقامی اسپتال میں داخل کر لیا گیا جہاں ابتدائی طبی رپورٹ کے مطابق سید فیاض حسن کے پھیپھڑوں میںخون جم جانے کی شکایت پر طبی امداد فراہم کی گئی ،فوری طبی امداد کے باعث وہ کسی بڑے ممکنہ حادثے سے بچ گئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اب ان کی حالت تسلی بخش ہے۔ ان کی بیماری کی خبر سن کر امریکہ بھر اور خصوصاً ڈیلس سے عمائدین شہر‘ سیاسی‘ سماجی اور ادبی شخصیات نے ان کے اہل خانہ سے رابطہ کیا جبکہ کئی عزیز و اقارب‘ دوست فوری طور پر اسپتال پہنچ گئے جبکہ مقامی مساجد میں بھی ان کی صحت یابی اور شفا کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ سید فیاض حسن کا شمار مسلم ڈیموکریٹک کاکس کے بانیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے امریکا بھر میں مسلمان کمیونٹی کیلئے ایک سیاسی پلیٹ فارم تشکیل دیا اور اس کے ذریعے مسلمانوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی۔ مقامی کانگریس کے اراکین اور متعدد منتخب نمائندوں نے بھی ان کی اسپتال فون کر کے خیریت دریافت کی۔ سید فیاض حسن تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کو طبی امداد کا سلسلہ جا ری ہے ۔ دریں اثناء معروف کمیونٹی رہنمائوں اور عمائدین شہر‘ کانگریس مین مارک ویسی‘ کمشنر ڈیلس ٹریسا ڈینئل‘ پولیس شیرف لوپے والیداس‘ سلمان عابدی‘ نعیم چودھری‘ ندیم اختر‘ سید صغیر محمد جعفری‘ علامہ بابر رحمانی‘ افتخار درپن‘ شازیہ خان‘ اظہر قاسمی‘ محسن مندویا‘ شریف الدین‘ امیر علی مکھانی‘ ڈاکٹر غلام نبی‘ نیہا بخش‘ علی خان‘ نازیہ خان‘ ڈاکٹر جاوید اجمل‘ احد غفور‘ راجہ مظفر کشمیری‘ ڈیبرا پویلس‘ امتیاز پیرازدہ‘ احتشام الحق‘ ڈاکٹر مونا کاظم شاہ‘ ایماد سلیم‘ جج ٹانیایو‘ اسٹین جیکسن‘ پیرس کے سابق میئر ڈاکٹر ارجمند ہاشمی‘ اپنا نارتھ ٹیکساس کے صدر ڈاکٹر دائود ناصر‘ سائوتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے رہنمائوں راجہ زاہد اختر خانزادہ‘ آفتاب صدیقی اور دیگر متعدد کمیونٹی رہنمائوں نے کہا ہےکہ سید فیاض حسن امریکامیں مسلم کمیونٹی کیلئے ایک بڑا اثاثہ ہیں ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں،جبکہ کمیونٹی سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھی فیاض حسن کو اپنی دعائوں میں یاد رکھیں ۔

مزید خبریں :