15 اپریل ، 2012
لاہور … وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کابل میں سفارت خانوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن قائم کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔ لاہور کے رائل پام گولف اینڈ کنٹری کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ کابل میں پاکستانی سفیر سے بات ہوئی ہے تمام اہلکار خیریت سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی متفقہ قراردادیں پاک، امریکا تعلقات میں بہتری کا باعث بنیں گی،ایسی قراردادیں دفتر خارجہ اور خارجہ پالیسی کو مضبوط کرتی ہیں، دنیا بھر میں اس عمل کو سراہا جا رہا ہے۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کا کہنا تھا کہ سیاچن کا سانحہ پاکستان اور بھارت کو خبردار کرنے کیلئے کافی ہے، 140 گھرانے اس وقت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں ۔