30 جولائی ، 2014
کراچی .......عید کے دوسرے دن شہر کے بیشتر علاقوں میں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے،تفریحی مقامات اور عزیرو اقارب سے ملنے کے لیئے جانے والے گھنٹوں سے ٹریفک میں پھنسے ہوئے ہیں، شہر کے مختلف علاقے جن میں شاہراہ فیصل،نرسری،طارق روڈ قبرستان چورنگی، سندھ مسلم سوسائٹی چورنگی،ایم اے جناح روڈ،سفاری پارک روڈ ، حسن اسکوائر سمیت شہر کے کئی علاقے میں ٹریفک جام کا مسئلہ درپیش ہے،جبکہ ٹریفک پولیس کا عملہ مکمل طورپر یا تو غائب یا پھر اپنے فرائض کی ادائیگی کے بجائے گپ شپ میں مصروف ہیں ،دیگر اہلکار اپنی عیدی وصولی میں لگے ہیں۔شہریوں نے صوبائی حکومت، کمشنر کراچی ،ڈی آئی جی ٹریفک اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس جانب فوری توجہ دی جائے اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔