15 اپریل ، 2012
پشاور … مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہپارلیمنٹ نے قوم کو مایوس کیا، ان کا مطالبہ ہے کہ ارکان پارلیمنٹ مستعفی ہوجائیں، نیٹو سپلائی سے متعلق سفارشات پارلیمنٹ کو واپس لینی چاہئیں، افغانستان میں طالبان سمیت مزاحمتی گروپوں کی حمایت کرتے رہیں گے۔ مولانا سمیع الحق پشاور میں دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ جہاد کا پہلا مرحلہ نیٹو سپلائی روکنا ہے، پارلیمنٹ نے قوم کو مایوس کیا، ان کا مطالبہ ہے کہ ارکان پارلیمنٹ مستعفی ہوجائیں۔ سمیع الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو سپلائی سے متعلق پارلیمنٹ کو سفارشات واپس لینی چاہئیں، نیٹو سپلائی سے وابستہ پاکستانی اس سے الگ ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں صلیبی جنگ شروع کی گئی ہے اور امریکا ایک جارح ملک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان سمیت تمام مزاحمتی گروپوں کی حمایت کرتے رہیں گے۔