پاکستان
31 جولائی ، 2014

کراچی: نرسری کے قریب پانی کی عدم فراہمی پر مظاہرہ

کراچی: نرسری کے قریب پانی کی عدم فراہمی پر مظاہرہ

کراچی......کراچی کے علاقے نرسری کے قریب پانی کی عدم فراہمی پر مظاہرہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے محمود آبا دمیں پانی کی عدم فراہمی کے باعث علاقہ مکینوں نے شارع فیصل پر نرسری کے قریب احتجاج کیا۔احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور شہریوں کو عید کے تیسرے روز آمد رو رفت میں شدید تکلیف اور کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔ انتظامیہ سے بات چیت کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے اور ٹریفک بحال ہوگیا۔

مزید خبریں :