پاکستان
31 جولائی ، 2014

عرفان حامد کے انتقال پر الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کی تعزیت

 عرفان حامد کے انتقال پر الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کی تعزیت

لندن.....متحدہ قومی مو ومنٹ کے قائد الطاف حسین نے نا رتھ نا ظم آباد کے سابق سیکٹر انچارج عرفان حامد کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہا کیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مر حوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت تما م کا رکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالی مر حوم کو جنت لفردوس میں اعلیٰ درجات عطا فرما ئے اور سوگو ار لو احقین کو یہ صدمہ بر داشت کر نے کا حوصلہ عطا کر ے ۔(آمین )۔دریں اثنا ایم کیو ایم کی را بطہ کمیٹی نے نا رتھ نا ظم آبا دسیکٹر کے سابق سیکٹر انچارج عرفان حامد کے انتقال پر گہرا دکھ افسوس کا اظہا ر کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مر حوم کے تمام سوگو ار لو احقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہا ر کرتے ہو ئے انھیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مر حوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقا م عطا ء فرما ئے اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا کر ے (آمین )۔یاد رہے کہ عرفا ن حامد مر حوم کو جمعرات کو سخی حسن قبر ستان میں سپر دخاک کر دیا گیا ۔مرحوم کی نما ز جنا زہ نا رتھ نا ظم آبا د بلاک E میںواقع مسجد اشرف میں اداکی گئی ،جس میں رکن رابطہ کمیٹی احمد سیلم صد یقی ، حق پر ست ارکان قومی اسمبلی ریحان ہا شمی ،شیخ صلا ح الدین، ارکان سندھ اسمبلی جما ل احمد ،انور رضا نا رتھ نا ظم آباد سیکٹر کمیٹی کے ارکان ،یو نٹوں کے ذمہ دارن، کا رکنان ،ہمدردوں اور مرحوم کے عزیزواقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔






















































































مزید خبریں :