01 اگست ، 2014
مری..... ملکہ کوہسار مری میں تیز بارش سے موسم دل فریب ہوگیا ۔ پنجاب کے کئی شہروں میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے ۔مری میں موسلادھار بارش کاسلسلہ صبح شروع ہوا ۔ بارش نے تفریح کے لئے آنے والے سیاحوں کا مزہ دوبالا کردیا۔گجرانوالہ شہر میں بھی بادل ٹوٹ کر برسے اور ہر طرف پانی پانی ہوگیا ، گجرات میں ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم کافی بہتر ہوگیا۔سندھ کے شہروں ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر اور نوکوٹ میں کل کی بارش کے بعد آج بھی موسم ابر آلود اور گرمی میں کمی ہے ۔ گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں کالی گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان ، خیبر پختونخوا ، اسلام آباد،راولپنڈی،گجرانوالہ،لاہور ،سرگودھا ،فیصل آباد ،ملتان،قلات،ژوب،میرپور خاص،حیدرآباد اور کراچی ڈویژن میں بارش کاامکان ظاہر کیا ہے۔