پاکستان
09 اگست ، 2014

یوم شہدا روکنے کیلئے ظلم کی انتہاکر دی گئی ، طاہر القادری

یوم شہدا روکنے کیلئے ظلم کی انتہاکر دی گئی ، طاہر القادری

لاہور......پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ یوم شہدا کو روکنے کے لیے ظلم کی انتہاکر دی گئی ہے۔ اب تک 7 افراد کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ شہبازشریف نے ہفتہ شہدا میں آنیوالوں کو گولی مارنے کا حکم دیا ہےاورظلم کی انتہاکرتے ہو ئےکہا کہ زخمی کارکنوںکوطبی امدادبھی نہیںدی جارہی،ایک ہزار سے زائد کارکن زخمی ہوئے ہیں۔ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہےکہ حکومت عوامی تحریک کے خلاف ریاستی دہشتگردی کر رہی ہے،پچھلے 4 دن سے ملک بھرمیں آئین معطل ہے،پاکستانی عوام سے بنیادی انسانی حقوق چھین لیے گئے ہیں،پاکستان عوامی تحریک کے 15 سے 20 ہزار کارکن اب تک گرفتار کیے جاچکے ہیں، عوامی تحریک کے کارکنوں کو طاہر القادری نے لاہور آنے سے روک دیا۔اب کارکن لاہور آنے کی بجائے اپنے اپنے شہروں میں یومِ شہدا منائیں۔

مزید خبریں :