دنیا
16 اپریل ، 2012

بھارتی فوج کو طالبان کے خلاف تیار رہنے کا حکم

بھارتی فوج کو طالبان کے خلاف تیار رہنے کا حکم

نئی دہلی… بھارتی وزیر دفاع اے کے انٹونی نے اپنی فوجوں کو طالبان حملے سے چوکنا رہنے کے احکامات جاری کردئیے۔ بھارتی وزیر دفاع نے پاک افغان خطے میں شدید تناوٴ پر اظہار تشویش کیا۔ اے کے انٹونی آرمی کمانڈرز کی تین روزہ کانفرنس میں شریک ہیں۔ پہلے دن اپنے خطاب میں بھارتی وزیر دفاع اے کے انٹونی نے فوج کو طالبان کیخلاف تیار رہنے اور خطرے سے نمٹنے کے لئے مناسب اقدامات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ گزشتہ روز افغانستان خود کش حملوں اور فائرنگ کے بعدافغانستان کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :