پاکستان
10 اگست ، 2014

اطلاع مل چکی کسی بھی وقت شہید کیا جاسکتا ہے، طاہر القادری

اطلاع مل چکی کسی بھی وقت شہید کیا جاسکتا ہے، طاہر القادری

لاہور.......پاکستان عوامی اتحاد کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہاہے کہ اتناظلم کبھی نہیں دیکھاگیا،اب نہ ظلم رہےگااورنہ ظالم،لوگوں کی آزادیاں سلب ہوکررہ گئی ہیں، شہداکی قربانیوں کوسلام پیش کرتاہوں،آج کادن یوم شہداہے،لاہور میں سانحہ ماڈل ٹائون کے شہدا کی یاد میں منعقدہ یو م شہدا کے موقع پر دعا اور خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ آج ضرب عضب میں جانوں کانذرانہ پیش کرنےو الےعظیم شہداکادن ہے،آج کایوم شہداسانحہ ماڈل ٹاؤن کےشہداکی یادمیں ہے،انھوں نے اس موقع پر شہداکےلیے دعا بھی کرائی۔انھوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے22کارکنان جاں بحق ہوچکےہیں،پرتشددواقعات میں2ہزارسےزائدکارکنان زخمی ہوئے ہیں۔میں انقلاب کی فتح تک جنگ لڑوں گا،کسی بھی حربےسےمجھےڈرایااوردبایانہیں جاسکتا،میں اللہ کےعلاوہ کسی سےڈرنےوالااورجھکنےوالانہیں،ہم صبراورامن کےساتھ یہ جنگ لڑیں گے،مجھےاطلاعات مل چکی ہیں کہ کسی بھی وقت شہیدکیاجاسکتاہوں،ساری رات جاگ کرسب کی سلامتی کی دعامانگتاہوں،میں نےکھانانہیں کھایا،ماڈل ٹاؤن میں محصورکارکنان کوکھاناملےگاتومیں بھی کھاؤں گا، عوامی تحریک نےکبھی امن کادامن ہاتھ سےنہیں چھوڑا، ظالم ہرہتھکنڈااستعمال کرتےرہتےہیں،روشن مستقبل قربانیوں کےبغیرنہیں ملتا، مملکت پاکستان بھی بےمثال قربانیوں کےبعدحاصل کی گئی،انقلاب پھولوں کی سیج نہیں کہ آپ کی جھولی میں ڈال دی جائے، ظالموں کےدن گنےجاچکےہیں،انھوں نے کہا کہ خطاب کےاختتام پراہم اعلان کروں گا، پاکستان کےغریب عوام کیلیےجدوجہدکررہاہوں،گزشتہ30برسوں میں کبھی ٹیکس کاناغہ نہیں کیا،مجھ پرمنی لانڈرنگ اورٹیکس چوری کاالزام لگایاگیا،میں نےکوئی بینک بیلنس یاجا ئیدادیں نہیں بنائیں،ظالموں اگرقتل کرناہےتوابھی آجاؤ،کسی کنٹینرمیں نہیں بیٹھا، کسی حربےسےمجھےڈرایااوردبایانہیں جاسکتا، انقلاب قیدکےبغیرنہیں آتا، ماڈل ٹاؤن کو7روزسےغزہ بنادیاگیاہے،ہزاروں کارکن زخمی اورسیکڑوں کارکن ابھی بھی لاپتاہیں،پاکستان عوامی تحریک کےکارکنان نےکسی پرتشددنہیں کیا،حکومت نےہرطرف پاکستان میں اپنےگلوبٹ بیٹھائےہوئےہیں،محمداشرف کورکشےمیں اسپتال پہنچایاگیا،اسکےسرپرچوٹ آئی تھی،پولیس اہل کارمحمداشرف کی ہلاکت ٹریفک حادثےمیں ہوئی ہے،کل سےآج تک حکومت جھوٹ بولتی رہی ہے،14شہیدکارکنان اور90زخمیوں کاآج تک مقدمہ درج نہیں کیاگیا،انقلاب کی فتح تک رہیں یامیراجنازہ پڑھ کرجائیں،ظالم اپناظلم اورمظلوم اپناصبرآزمائیں گے،لوگوں کی آزادیاں سلب ہوکررہ گئی ہیں، شہداکی قربانیوں کوسلام پیش کرتاہوں۔

مزید خبریں :