10 اگست ، 2014
لاہور..... پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ انقلاب مارچ 14 اگست کوشروع ہوگا، آزادی مارچ اور انقلاب مارچ اکٹھے چلیں گے،ڈاکٹر طاہرالقادری نے یہ اعلان اتوار کی شام یوم شہدا کی تقریب سے اپنے طویل خطاب کے اختتام کے موقع پر کیا۔انھوں نے کہا کہ ملک میں ظلم کاتختہ الٹ دینگے، انقلاب مارچ 14 اگست کوشروع ہوگا، آزادی مارچ اور انقلاب مارچ اکٹھے چلیں گے،ملک میں ظلم کاتختہ الٹ دینگے،عمران خان کے ساتھ چلیں گے،ظلم کا خاتمہ کریں گے،نظام بدلنے اور حکومت کو ہٹائے بغیر کوئی واپس نہیں آئےگا،اگر کوئی نظام بدلے بغیر واپس آیا،تو اسے بھی شہید کردینگے،انھوں نے کارکنوں سے عہد لیا کہ وہ بتائیں کہ کیا وہ انقلاب کے بغیر واپس آئیں گے تو کارکنوں نے بلند آواز میں انکی تائید کی۔