دنیا
16 اپریل ، 2012

طالبان حملے افغان فورسز اور نیٹو انٹیلی جنس کی ناکامی ہے، حامد کرزئی

طالبان حملے افغان فورسز اور نیٹو انٹیلی جنس کی ناکامی ہے، حامد کرزئی

کابل … افغانستان میں کئی اہم عمارتوں پر ہونے والے طالبان کے حملے اور کئی گھنٹے تک جاری رہنا افغان سیکیورٹی فورسز اور نیٹو کی انٹیلی جنس ناکامی ہے۔ افغان صدر حامدکرزئی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں کئی اہم عمارتوں پر ہونے والے طالبان کے حملے افغانستان سیکیورٹی فورسز کی ناکامی ہے اور ان حملوں کا کئی گھنٹے تک جاری رہنا افغان سیکیورٹی فورسز اور نیٹو کی انٹیلی جنس ناکامی ہے۔ افغان صدر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کابل اور دوسرے صوبوں میں دخل اندازی کرنا انٹیلی جنس کی ناکامی ہے، خاص طور پر نیٹو کی، جس کی سنجیدگی سے تفتیش کرنی چاہئے۔

مزید خبریں :