انٹرٹینمنٹ
16 اپریل ، 2012

فلم زنجیر کا ری میک، امیتابھ بچن کا ہیرو کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

فلم زنجیر کا ری میک، امیتابھ بچن کا ہیرو کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

ممبئی … 1973ء کی بالی ووڈ فلم زنجیر نے امیتابھ بچن کی بطور ایکٹر حیثیت کو مستحکم بنایا تھا اب اس فلم کا بنا رہا ہے ری میک، اور امیتابھ بچن نے خود اس ری میک کے ہیرو کی منظوری دے دی ہے ساتھ ساتھ ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔ امیتابھ بچن کی بلاک بسٹر فلم زنجیر کے ری میک میں تامل ہیرو رام چرن تیجا کا انتخاب ہوا ہے۔ گزشتہ روز فلم سٹی میں زنجیر کی شوٹنگ ہورہی تھی اور وہیں قریب میں امیتابھ بچن ایک کمرشل کی عکس بندی میں مصروف تھے۔ زنجیر کی شوٹنگ کا پتہ چلنے پر امیتابھ بچن نے فلم کے ڈائریکٹر کو بلوالیا، ہیرو سے بھی ملے، فلم کی تفصیلات جانیں، مشورے بھی دیئے اور فلم و ہیرو کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ ان سب باتوں سے لگتا ہے کہ فلم زنجیر امیتابھ بچن کیلئے صرف فلم نہیں بلکہ ایک جذباتی مسئلہ بھی ہے۔

مزید خبریں :