13 اگست ، 2014
لاہور.....لاہور ہائیکورٹ نےآزادی مارچ روکنے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، عدالت 3 بجے مختصر فیصلہ سنائے گی۔ جسٹس خالد محمود نے سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ اسلام آباد جاکروہاں بیٹھے رہیں گے، وزیراعظم استعفیٰ بھی نہیں دیتے تو کیا انتشارنہیں پھیلےگا۔ جسٹس شاہد حمید ڈار نے استفسار کیا کہ آپ حسنی مبارک والا واقعہ دہرانہ چاہتے ہیں۔ تحریک انصاف کے وکیل نے جواب دیا کہ عدالت مفروضے قائم نہ کرے۔ اس پر عدالت نے کہا کہ آپ یقین دہانی کرادیں کہ امن وامان کی کوئی صورت حال پیدا نہیں ہوگی۔ تحریک انصاف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکےہیں کہ ہمارا احتجاج پرامن ہے۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو تین بجے سنایا جائے گا۔