13 اگست ، 2014
اسلام آباد......وفاقی حکومت نےتحقیقاتی کمیشن کےلیےسپریم کورٹ کوخط لکھ دیا ہے،خط وفاقی سیکریٹری قانون وانصاف کی طرف سے بھیجا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے تحریر کئے جانے والے خط کے متن کے مطابق حکومت ضرورت پڑنےپرپاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ1656کےتحت کمیشن قائم کرسکتی ہے،وزیراعظم کےاعلان کی ر وشنی میں3ججزپرمشتمل کمیشن کےقیام کی منظوری دی جائے،وفاقی حکومت نےعمران خان کےالزامات کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی کمیشن کےقیام کافیصلہ کیا۔خط میںیہ بھی در خواست کی گئی ہے کمیشن 90دن کے اندر اپنی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے۔