پاکستان
15 اگست ، 2014

عمران کے قافلے پر حملہ عدم برداشت کا ثبوت ہے، زرداری

عمران کے قافلے پر حملہ عدم برداشت کا ثبوت ہے، زرداری

لندن .....سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہےکہ عمران خان کے قافلے پر حملہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے عدم برداشت کا ثبوت ہے، اس سے سیاسی تناؤ بڑھے گا ۔سابق صدر آصف علی زرداری نے گجرانوالہ میں عمران خان کے قافلے پر حملے کی پرزور مذمت کی ہے ۔ سابق صدرکےترجمان فرحت الله بابر کے مطابق آصف زرداری نے عمران خان کے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھاکہ عمران خان کے قافلے پر حملہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے عدم برداشت کا ثبوت ہےاور حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھاکہ عدم برداشت کی صورتحال سے سیاسی تناوں بڑھے گا۔

مزید خبریں :