18 اگست ، 2014
اسلام آباد......بھارت نے پاکستانی ہائی کمشنر کی کشمیری رہنماوں سے ملاقات کے بعد پاکستان کے ساتھ سیکریٹری خارجہ مذاکرات ملتوی کردیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت سیکریڑی خارجہ مذاکرات 25 اگست کواسلام آباد میں شروع ہونا تھے۔ بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی کشمیری رہنماؤں سے ملاقات کی وجہ سے یہ مذاکرات ملتوی کردیے گئے ہیں۔ یہ ملاقات آج صبح نئی دلی میں ہوئی تھی۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ کا کہناہےکہ پاکستان کوبھارت یا کشمیریوں میں سے کسی ایک کو مذاکرات کے لیے چننا ہوگا۔بھارت کے داخلی معاملات میں پاکستان کی مداخلت قابل قبول نہیں۔