پاکستان
17 اپریل ، 2012

کوئٹہ سے لاپتہ مزید3افراد سپریم کورٹ کے حکم پر بازیاب

کوئٹہ سے لاپتہ مزید3افراد سپریم کورٹ کے حکم پر بازیاب

اسلام آباد… کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل سے تین ہفتے قبل لاپتہ ہونے والے تین افراد بازیاب ہوگئے چیف جسٹس پاکستان نے ان تینوں افراد کو سپریم کورٹ میں پیش کرنے کیلئے آج تک مہلت دی تھی ۔ کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل سے تین ہفتے قبل تین افراد اختر لانگو ،ڈاکٹر نصیر بلوچ اور حفیظ رودینی لاپتہ ہوگئے تھے۔ تینوں لاپتہ کے رشتہ داروں نے سپریم کورٹ کی کوئٹہ رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کو ان افراد کی بازیابی کیلئے درخواست دی تھی جس پر سپریم کورٹ کی سہ رکنی بینج نے ان تینوں افراد کو بازیاب کراکے سولہ اپریل کو کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا لیکن پولیس انہیں بازیاب کرنے میں ناکام رہی جس پر سپریم کورٹ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان تینوں افراد کو منگل کو کورٹ میں پیش کرنے کی آخری مہلت دی تھی تاہم ڈی آئی جی اپریشنز کوئٹہ قاضی عبدالواحد نے جیونیوز کوبتایا کہ لاپتہ ہونے والے تینوں افراد اختر لانگو، ڈاکٹر نصیر اور حفیظ رودینی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔سپریم کورٹ کے احکامات پر پچھلے دس روز میں دس لاپتہ افراد بازیاب ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :