دنیا
17 اپریل ، 2012

آسٹریلیا کا ایک سال قبل ہی افغانستان سے فوجیں نکالنے کا اعلان

آسٹریلیا کا ایک سال قبل ہی افغانستان سے فوجیں نکالنے کا اعلان

سڈنی… آسٹریلیا افغانستان سے اپنی فوج کا انخلا رواں سال شروع کرے گا اور یہ عمل 2013 کے وسط تک مکمل ہو جائے گا۔ آسٹریلوی وزیراعظم جولیا گیلارڈ نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا، کہ افغانستان سے فوجوں کا انخلاء 2013 میں مکمل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان ذمہ داری سنبھالنے کے لیے تیار ہے۔ آسٹریلوی وزیراعظم اس سال مئی میں شکاگو میں ہونیوالی نیٹو کانفرنس میں اپنی افواج کے انخلا کا ٹائم ٹیبل دیں گے۔ اس سے پہلے آسٹریلیا نے 2014 میں اپنی فوج کو افغانستان سے نکالنے کا ٹائم فریم دیا تھا۔

مزید خبریں :